گوگل نے حیران کن فیچر’سرکل سرچ‘ متعارف کرا دیا

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اینڈرائیڈ موبائل فون صارفین کے لیے ایک انتہائی حیران کن اور منفرد فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں لینس جیسا ایک فیچر متعارف کرایا ہے، جسے ’سرکل سرچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ صارفین اس نئے فیچر کی مدد سے انٹرنیٹ پر آسانی سے سرچنگ کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی تصویر کے ایک حصے کو فوکس کرکے یا اس کے گرد دائرہ بنا کر اس کا اصل ورژن یا اس سے ملتی جلتی چیزیں تلاش کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ فیچر فیکٹ چیک یا تحقیق کرنے والے صارفین کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ اگر وہ کسی بھی وائرل ہونے والی تصویر کو ہائی لائٹ کرکے سرچ کریں گے تو اس کی پوری تفصیل اور پہلے سے شیئر کردہ تصاویر چند ہی سکینڈز میں سامنے آ جائیں گی۔

’سرکل سرچ‘ کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو انٹرنیٹ کی کسی بھی ویب سائیٹ یا ایپلی کیشن پر نظر آنے والی تصویر پر کلک کرنا ہے، جیسے ہی تصویر پر سرکل بنائیں گے، سرچ کا آپشن نظر آئے گا اور اسکرین خود بخود گوگل سرچ پر چلی جائے گی۔ ’سرکل سرچ‘ کو دنیا بھر میں 31 جنوری کو نئے اور جدید اسمارٹ فونز میں لانچ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟