معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار شاگرد نوید حسنین کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
راحت فتح علی کےساتھ اپنے ویڈیو پیغام میں نوید حسنین نے کہاکہ خان صاحب کے مرشد نے ایک بوتل پر کچھ پڑھا ہوا تھا اور وہ مجھ سے گم ہو گئی۔
Explanation video from Rahat Fateh Ali Khan#RahatFatehAliKhan pic.twitter.com/13nUR2FCqI
— Fehan Khalid (@IMFehan) January 27, 2024
واضح رہے کہ گلوکار راحت فتح علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک شخص پر تشدد کرتے ہوئے پوچھ رہے تھے کہ میری بوتل کہاں ہے۔
اب گلوکار راحت فتح علی نے اپنے شاگرد کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک استاد اور شاگرد کے درمیان کی بات ہے۔ جب شاگرد کوئی اچھا کام کرتا ہے تو ہم پیار بھی دیتے ہیں اور اگر غلطی ہو تو سزا بھی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
گلوکار نے مزید کہاکہ میں اس فعل پر اپنے شاگرد سے معافی مانگ چکا ہوں اور اب پھر سب کے سامنے بھی معافی کا طلبگار ہوں۔
اس موقع پر تشدد کا شکار شاگرد نوید حسنین نے کہاکہ مجھ سے راحت فتح علی کی ایک بوتل گم ہو گئی تھی جس پر ان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا۔
انہوں نے کہاکہ یہ میرے استاد ہیں، یہ بالکل سزا بھی دے سکتے ہیں، مگر جس شخص نے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی وہ کوئی بلیک میلر شخص ہے۔