لگ رہا ہے یہ کوئی ’شہد کی بوتل‘ ہے: مشی خان کا راحت فتح علی خان کو علاج کا مشورہ؟

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مشہور اداکارہ اور میزبان مشی خان نے گلوکار راحت فتح علی خان کے اپنے ملازم پر وحشیانہ تشدد کے عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں اپنا علاج کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا کا خوف کریں میرے بھائی، اتنا جھوٹ نہ بولیں برائے مہربانی ہمیں بدہضمی ہوجاتی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے راحت فتح علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان صاحب آپ مشہورِ زمانہ گلوکار ہیں، آپ کے پاس ان گنت پیسہ ہے اور آپ کی بوتل مجھے لگ رہا ہے یہ کوئی ’شہد کی بوتل‘ ہے جس کے پیچھے آپ اپنے اسٹاف کو جانوروں کی طرح مار رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘آپ کو شرم نہیں آتی، آپ ایسی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے آپ کی جو بھی شہد کی بوتل غائب ہوئی ہے اس کے بدلے میں آپ 10 کریٹ شہد کی بوتلوں کے خرید سکتے ہیں، آپ ایک بوتل کے لیے ایسا کر رہے ہیں، یہ دل ہے آپ کا، آپ کیسے کسی کی انسان کی مدد کرتے ہوں گے’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اللہ نے آپ لوگوں کو اتنی عزت دی ہے وہ سنبھالی نہیں جا رہی، کوئی نہ کوئی چکر آپ کا سامنے آتا رہتا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھ کر تو میں دنگ ہی رہ گئی ہوں، آپ اتنے ظالم ہیں، شرم آنی چاہیے آپ کو’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے ملازم کو بوتل گم ہو جانے پر بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بعد ازاں راحت فتح علی خان کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا یہ استاد شاگرد کا معاملہ ہے، دراصل پیر صاحب کے دم کیے ہوئے پانی کی بوتل کہیں رکھ کر بھول گیا تھا، تاہم راحت نے اس واقعے کے بعد ملازم سے معافی مانگ لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 170 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟