ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دے دی

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برسبین گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 27 سال بعد شکست دے کر تاریخی جیت اپنے نام کرلی، ویسٹ انڈیز نے کھیل کے چوتھے روز ہی آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپ کو اڑا دیا، 7 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو 8 رنز سے دلکش جیت دلائی۔ آسٹریلیا نے فتح کے لیے 216 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 2 کھلاڑی آؤٹ پر 113 رنز بنائے لیکن شمر جوزف نے اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آخری 8 میں سے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیو اسمتھ 91 پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹریوس ہیڈ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور گولڈن ڈک کے مستحق رہے۔ شمر جوزف نے جوش ہیزل ووڈ کو کلین بولڈ کرکے ساتویں وکٹ کے ساتھ اننگز کا خاتمہ کیا۔ شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ دوسری اننگز میں 68 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیٹ کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 311 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا اپنی پہلی اننگ میں 289 رنز ہی بنا سکی، دوسری اننگ میں ویسٹ انڈیز نے 193 رنز کا اضافہ کیا جبکہ آسٹریلیا نے 207 رنز بنائے اور 8 رنز کی دوری پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب 3 ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبرن میں شروع ہوگی۔ ویسٹ انڈیز نے 1997 کے بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ: عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ: کریگ براتھویٹ (کپتان)، ٹیگینارائن چندرپال، کرک میکنزی، ایلک ایتھانازے، کیویم ہوج، جسٹن گریویز، جوشوا ڈا سلوا (وکٹ کیپر)، کیون سنکلیئر، الزاری جوزف، شمر جوزف، کیمر روچ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان