پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے دی

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے لیگ میچ میں افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے

پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے جبکہ کپتان سعد بیگ نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 55 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔ ریاض اللہ 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے 4 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں عبید شاہ اور ذیشان کی عمدہ باؤلنگ کے سبب افغانستان کی پوری ٹیم صرف 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی، افغان بلے باز نعمان شاہ 26 رنز بنا کر سب سے نمایاں کھلاڑی رہے۔ عبید نے 4 جبکہ ذیشان نے 3 وکٹیں لیں۔ شاہ زیب کو ان کی شاندار سینچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شاہ زیب کو ان کی شاندار سینچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں کھیلے جا رہے انڈر 19 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں، 4 گروپس میں 4، 4 ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے، جس میں نیپال، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار