آج پاکستان نوازشریف کی طرف دیکھ رہا ہے، شہبازشریف

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج سارا ملک نواز شریف کی طرف دیکھ رہا ہے۔ سیالکوٹ والوں نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ 8 فروری کو شیر کی جیت ہوگی، سیالکوٹ والو آئی لو یو ۔

شہبازشریف نے سیالکوٹ میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ جلسے نے ہماری تھکن دور کردی۔ سیاسی مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کررہی، کیا یہ جلسہ ہم کمرے میں کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ ثابت کر رہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا 8 فروری کو جنازہ نکل جائے گا، نوازشریف کی حکومت بننے کے بعد ملک کو خوشحالی کی طرف لیکر جائیں گے، نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ہم نے بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹائم دیے۔ نوازشریف کی چلتی ہوئی حکومت کو گھر بھیجا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت بننے کے بعد ملک کو خوشحالی کی طرف لیکر جائیں گے، نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، امریکا کے کہنے باوجود بھی نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کیے، نوازشریف نے امریکی صدر کو کہا تھا کچھ بھی ہوجائے بھارت کو منہ توڑ جواب دوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے ایک سیاسی مہربان آجکل جلسوں میں کبھی مزدور کارڈ، کسان کارڈ کبھی کوئی کارڈ نکال کردکھاتے ہیں جیسے یہ کوئی فٹبال میچ کا ریفری ہو۔ یہ جو مرضی کارڈ نکال لیں لیکن ان شا اللہ 8 فروری کو عوام ان کو ییلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکال دیں گے۔،

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟