لاہور ہائیکورٹ : سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہاٸیکورٹ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

لاہور ہاٸیکورٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 215 آٸین اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے، سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا دراصل سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا عام انتخابات پر کوٸی اثر نہیں ہو سکتا، الیکشن کمیشن کا کسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار آٸین کے منافی ہے، الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے اور نہ ہی ٹربیونل ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کی شق 215 کو کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آٸی کا انتخابی نشان واپس لینے کو غیر قانونی عمل قرار دے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے استفسار کیا کہ اس سب کو کس ادارے نے دیکھنا ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ یہ سب الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟