پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو دوبارہ بدل کر دکھائے گی، آصف زرداری

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے شریک چیئرمین، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل میں ضرور ہے لیکن ہم ان مشکلات سے نمٹنا جانتے ہیں، ملک کو ان مشکلات سے نجات دلائیں گے۔

کہوٹہ راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ ہمیں پتا ہے کہ ملک کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو دوبارہ بدل کر دکھائیں گے، ہمیں اقتدار ملنے کے بعد سب کچھ عوام کی خواہش کے مطابق ہوگا۔

آصف زرداری نے کہاکہ ہم یہاں پر اسپتال بنائیں گے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں۔

سابق صدر مملکت نے کہاکہ ہم یہاں پر لوگوں کو گیس کی سہولت دیں گے تاکہ جنگلات کی کٹائی کا سلسلسہ رک سکے۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم عروج پر ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے سابق صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت آصفہ بھٹو بھی انتخابی مہم کے لیے میدان میں موجود ہیں۔

آصف زرداری نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انتخابات کے دوران ایک دوسرے پر تنقید جائز ہے، بلاول بھٹو نواز مخالف ووٹ کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp