ن لیگی امیدوار کی مہم کیوں چلائی؟ پیپلزپارٹی نے اپنے ٹکٹ ہولڈر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 25 کیچ ون سے انتخابات میں حصہ لینے والے ٹکٹ ہولڈر ظہور بلیدی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ظہور بلیدی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق ظہور بلیدی حلقہ این اے 258 میں مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار اسلم بلیدی کے لیے مہم چلا رہے تھے۔

انچارج پی پی پی الیکشن سیل نے نوٹس میں لکھا ہے کہ پارٹی کو موصول ویڈیو میں ظہور بلیدی اسلم بلیدی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

پارٹی نے ظہور بلیدی کو 3 میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت آصفہ بھٹو بھی میدان میں موجود ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنی توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کی جانب رکھا ہوا ہے، جبکہ آصف زرداری کا موقف ہے کہ بلاول بھٹو نواز مخالف ووٹ کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp