نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے مقابلے کا اعلان

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق 7مختلف مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کی سریز کو ڈیزائن کرکے انہیں جاری کرنے عمل کا آغاز کردیا ہے۔

عام طور پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا میں 2 سے 3 سال کا عرصے چاہیے ہوتا ہے، تاہم اسٹیٹ بینک 2 سال میں نئے کرنسی نوٹ متعارف کرنا چاہتا ہے۔

یہ مقابلہ 10، 20 ، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے مالیت کے 7 نوٹوں کے لیے ہے،اعلامیے کے مطابق مقابلے میں شرکت کے خواہشمند کو پر نوٹ کے 3-3 ڈیزائن جمع کروانا ہوں گے۔ امیدوار اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر جمع کرو اسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کو حتمی شکل دے کر انہیں حکومت پاکستان کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ حکومتی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کا اجرا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp