توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کا بیان قلمبند، جج کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام اباد کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں جیل اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔

قبل ازیں سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا دفعہ 342 کے تحت بیان قلم بند کیا گیا جبکہ عمران خان کا بیان بدھ کو قلم بند کیا جائے گا۔

بدھ کو ملزمان کی جانب سے گواہان صفائی کی لسٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے گی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان قلمبند کیا۔ انہیں 25 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکلا نے حق جرح بحال کرنے کی درخواست دائر کی جو دلائل سننے کے بعد عدالت نے مسترد کردی۔

وکلا صفائی نے 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے دو دن کا وقت  مانگا تھا تاہم عدالت نے وہ استدعا مسترد کردی تھی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت میں 6 بار وقفہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp