ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023 کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق کئی سال بعد پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مجموعی رینکنگ میں 140 میں سے 133ویں نمبر پر آگیا ہے۔ جکبہ کرپشن میں کمی کا اسکور بھی 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہو گیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور جاری کی گئی حالیہ رپورٹ میں پی ڈی ایم دور حکومت کا احاطہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری ریاست کی جانب سے بدعنوان عناصر کے خلاف کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں کرپشن سے متعلق پاکستان کا اسکور 27 تھا۔