پرویز الہی مور نہیں گدھا گاڑی پر ہی الیکشن لڑیں گے، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

بدھ 31 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کی انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی کی انتخابی نشان گدھا گاڑی کے بجائے مور الاٹ کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پرویزالہی کی انتخابی نشان مور لینے کی درخواست مسترد کردی اور الیکشن کمیشن کا پرویز الہی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے انتخابی نشان مور لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار پی پی 32 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، انتخابی نشان ’مور‘ الاٹ نہیں کیا جارہا۔

چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں نکتہ اٹھایا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر کو مور کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دی لیکن ریٹرننگ آفیسر نے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد چوہدری  پرویز الہی کو گدھا گاڑی کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا جو بدنیتی پر مبنی ہے، لہٰذا عدالت ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مورکا انتخابی نشان الاٹ کرنے کاحکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp