اب ایک شناختی کارڈ پر دوسری موبائل سم کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے کتنا وقت درکار ہو گا؟

بدھ 31 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے 18 جنوری 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن ’ نئی سموں کی فروخت کے سیشنز کے درمیان بفر کا عمل 8 گھنٹے سے بڑھا کر 7 دن تک کیے جانے ‘کے حوالے سے میڈیا میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فی الحال، نئی سم  سے متعلقہ لین دین کے لیے نادرا کی جانب سے یکے بعد دیگرے بائیو میٹرک تصدیق کے درمیان 8 گھنٹے کے وقفے کا عمل  بڑھا کر 7 دن کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام فراڈ مافیا کے ذریعے استعمال کی جانے والی تکنیکوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین سروے، این جی اوز اور  مفت راشن سکیموں کے نام پر شہریوں سے دھوکا دہی کے ذریعے ایک سے زیادہ غیر قانونی سمیں ایکٹیو کرا دی جاتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ایک قومی شناختی کارڈ ( سی این آئی سی ) پر فوری طور پر ایک نئی سم جاری کی جا سکتی ہے، تاہم، اسی سی این آئی سی پر بعد میں کوئی نئی سم جاری کرنے کی صورت میں صارفین کو نادرا کی طرف سے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے 7 دن کا وقفہ درکار ہو گا۔

واضح رہے کہ ایس او پی میں ترمیم کا ڈپلیکیٹ سمز یا سم سے متعلقہ دیگر ٹرانزیکشنز (یعنی ملکیت اور ایم این پی کی تبدیلی) پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ایس او پی میں یہ ترمیم 24 جنوری 2024 سے نافذالعمل ہو گی اور یہ ان ریگولیٹری اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو سم کارڈز کے غیر مجاز یا جعلی اجراء کی روک تھام کے پیش نظر  بنائے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟