چادر مشرقی خواتین کے ملبوسات کا ایک اہم حصہ ہے۔ چادروں کے نت نئے دلکش ڈیزائنز آئے دن ہماری نظروں سے گزرتے ہیں۔ خواتین موسم اور فیشن کی مناسبت سے چادریں پہنتی اوڑھتی ہیں۔ تاہم صوابی شہر میں چادروں کی ایک ایسی قسم بھی موجود ہے ، جس کا تعلق نہ کسی موسم سے ہے نہ ہی کسی فیشن سے۔ اسے ’ پڑونے ‘ کہتے ہیں ۔ یہ چادرتاریخ میں پختونوں کی جیت کی ایک داستان سناتی ہے۔ یہ کیا کہانی ہے ؟ آئیے ! دیکھتے ، سنتے ہیں: