الیکشن 2024: 5سگے بھائی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

   سیاست کے کھیل نرالے ہیں۔ ملک  میں  8فروری  کو ہونے والے انتخابات  میں اپنے اپنے امیدواروں کی  کامیابی کے لیے جہاں دوست، رشتہ دار، قریبی فیملی ممبرز گھر گھر جاکر  ووٹرز کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔  وہیں گجرات کے حلقہ این اے 62میں 5 سگے بھائی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان میں سے ایک بھائی قومی اسمبلی کے لیے ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑ رہا ہے، دوسرا پی ٹی آئی جبکہ تیسرا ق لیگ سے پی پی 28سے امیدوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ کوٹ ارب علی خان کے عبدالمالک کوٹلہ کے 5 بیٹوں میں سے ایک بیٹا عابد رضا کوٹلہ این 62 سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر میدان میں ہے۔ وہ اس سے قبل بھی ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

جبکہ اس کے ذیلی حلقہ پی پی 28 میں نعیم رضا کوٹلہ مسلم لیگ ق، سابقہ ایم پی اے شبیر رضا کوٹلہ  نون لیگ کی ٹکٹ پر جبکہ چوتھے بھائی شاہد رضا کوٹلہ تحریک انصاف کی حمایت سے اسی سیٹ پر مدمقابل ہیں۔  ان کے پانچویں بھائی پی پی 33 پر نون لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اس دلچسپ صورتحال پر قومی اسمبلی کے امیدوار عابد رضا کا کہنا ہے کہ یہی جمہوریت کا حسن ہے۔ عوام جس کو بہترسمجھیں گے اس کو ووٹ دیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ حلقے کی عوام کس بھائی کا ساتھ دیتے ہے اور کس بھائی کو مات ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp