ایک ہی حلقے سے 90 سالہ امیدواروں کا دلچسپ مقابلہ

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’دل ہونا چاہی دا جوان‘ ۔۔۔۔ ’عمراں وچ کی رکھیا‘، کی مثال الیکشن 2024 میں  بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ  بزرگ سیاستدان بھی کسی سے کم نہیں ہیں، سندھ کے ضلع خیر پور میں دو ایسے امیدوار بھی ہیں جن کی عمریں 90 سال سے زیادہ ہیں۔

خیرپور سے دونوں اُمیدوار سابق وزرائے  اعلٰی سندھ بھی رہ چکے ہیں۔ صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ 26 پی ایس میں سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر سابق وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ اس مرتبہ بھی میدان میں ہیں   ۔

ریکارڈ کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش 13 ستمبر 1928 ہے، اس حساب سے  وہ ملکی انتخابات میں حصہ لینے والے معمر ترین امیدوار ہیں جن کی عمر 95 سال بنتی ہے۔

دوسرے معمر ترین امیدوار کا تعلق بھی سندھ کے ضلع خیر پور سے ہے ۔ سید غوث علی شاہ جو کہ سندھ کے سابق وزیر اعلٰی ہیں وہ این اے 202 سے جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے اپنی قسمت آزمانے کے لیے میدان میں ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق ان کی پیدائش یکم جنوری 1933 کی ہے۔ اس طرح 90 سالہ سید غوث علی شاہ  ماضی میں قائم علی شاہ کے مقابلہ میں الیکشن لڑتے رہے ہیں، جہاں انہیں 4 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

لیکن اس مرتبہ سید غوث علی شاہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر میدان میں آگئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ا نتخابی عمل کے دوران بھی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی عزت و احترام سے پیش آتے ہیں۔

لیکن خیر پور کے عوام اس مرتبہ ان دونوں بزرگ امیدواروں کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں اس کے لیے 8 فروری کا انتظار کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے