‘معاشرہ خصوصی افراد کو قبول کرنے کو تیار نہیں’، انتخابی امیدوار راجہ عمران

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے عام انتخابات 2024 کے لیے قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں کے لیے 5  ہزار 121 امیدوار میدان میں ہیں جن میں مرد امیدوار 4 ہزار807 اور خواتین امیدوار 312 ہیں جبکہ 2  خواجہ سرا اور ایک خصوصی فرد شامل ہیں۔

راجہ عمران حسین پاکستان کے واحد خصوصی فرد ہیں جو اس وقت قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے امیدوار ہیں۔ عمران حسین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 راولپنڈی اور صوبائی حلقہ پی پی 15 سے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنے منشور میں خصوصی افراد کو شامل نہیں کیا اور نہ ہی کوٹہ مختص کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا لیکن ٹکٹ کسی نے نہیں دیا۔

’ملک میں ساڑھے 3 کروڑ خصوصی افراد ہیں لیکن کسی ایک کو بھی الیکشن ٹکٹ نہیں دیا جاتا‘

راجہ عمران حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کل آبادی کا 15 فیصد خصوصی افراد میں مشتمل ہے یوں یہ تعداد ساڑھے 3 کروڑ بنتی ہے، ہمیں معاشرہ قبول تک نہیں کرتا تو ٹکٹ کیسے دیتے؟

انہوں نے کہا کہ ’میں اس سیاسی ماحول میں انتخاب جیت تو نہیں سکتا لیکن میں اپنے طبقے کے لیے کوشش کروں گا‘۔

راجہ عمران حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاست میں حصہ لیے بغیر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سماجی کام کیے ہیں اور الیکشن کی مہم چلانے کے لیے تمام خصوصی افراد ان کا  ساتھ دے رہے ہیں۔

’اب لنگڑے بھی الیکشن لڑیں گے‘

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ایک جماعت سے ٹکٹ مانگا تو ان کی بات یہ کہہ کر رد کر دی گئی کہ ’اب لنگڑے بھی الیکشن لڑیں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے ان کے دل کو شدید ٹھیس پہنچی۔

اسمبلی میں پہلے ہی 272 ذہنی معذور ہیں، آپ کی کیا ضرورت؟

راجہ عمران حسین نے بتایا کہ اس کے بعد ایک بڑے سیاستدان سے ٹکٹ کی بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی 272 ذہنی معذور اسمبلی میں ہوتے ہیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں