پاکستان اور بیلجیئم کا دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ لہبیب سے برسلز میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات کے دوران وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششوں و تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی خوشحالی کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp