یوسف رضا گیلانی اور پی ٹی آئی کے امیدوار تیمور الطاف کی انتخابی مہم کے دوران جھپی سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان کے حلقہ این اے 148 میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف ملک کی ملاقات ہوئی، دونوں امیدوار ایک دوسرے سے گلے ملے اور دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 148 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مخالف امیدوار پی ٹی آئی کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک کی انتخابی مہم کے دوران ملاقات ہوگئی اس دوران دونوں امیدوار ایک دوسرے سے خوشگوار انداز میں مسکراتے ہوئے گلے ملے اور خیریت دریافت کی۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دونوں کی ملاقات کی وائرل پوسٹ میں صاف نظر آرہا ہے کہ دونوں امیدوار پرتپاک انداز میں ایک دوسرے سے ملے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایک ورکر نے کہا کہ میں آپ سے گیلانی صاحب کا ووٹ مانگ لوں، دوسرے ورکر نے بیرسٹر تیمور الطاف سے کہا کہ یوسف رضا گیلانی بارے کہہ دیں کہ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔

اس پر دونوں امیدواروں کی جانب سے قہقہہ لگا اور تیمور الطاف ملک نے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ سکتا، یہ کہہ سکتا ہوں کہ اللہ عمران خان کو کامیاب کرے اس موقع پر دونوں امیدوار ہنستے ہوئے چلے گئے۔

یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضا بتول گیلانی نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں پاکستان میں اسی طرز کی سیاست چاہیے، نفرت کی سیاست کو ختم کر دینا چاہیے۔

واضح رہے ملتان این اے 148 کے بازار میں انتخابی مہم کے دوران اچانک دونوں امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور بیرسٹر تیمور مرزا کی پرتپاک ملاقات ہوئی، اور دلچسب جملوں کا تبادلہ خیال ہوا، جسے سوشل میڈیا پر تمام پارٹیوں کے کارکنان اور صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

وی ایکسکلوسیو: تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

ویڈیو

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟