پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن مؤخر کردیے

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے 5 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن مؤخر کرنے کا فیصلہ عام انتخابات میں ورکرز کی مصروفیات کے باعث اور پارٹی رہنماؤں کی تجویز پر کیا گیا ہے۔

Related Posts

تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات کے فوری بعد منعقد کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات سے 2 روز قبل یعنی 5 فروری کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز اس کا شیڈول بھی جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp