عمران خان، بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ 14 گھنٹے طویل سماعت کے بعد محفوظ کر لیا گیا، سینیئر سول جج قدرت اللہ کل ہفتہ کے روز دن 1 بجے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔

جمعہ کو عدت میں نکاح کیس میں وکلا صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔ گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف پر جرح مکمل کی گئی، گوہان پر جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کی،  جب کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل راجا رضوان عباسی، پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا بھی موجود تھے۔

عدت میں نکاح کیس کی سماعت 14 گھنٹے تک جاری رہی، سماعت جمعہ کو صبح 9 بجے شروع ہوئی اور رات 11 بجے تک جاری رہی۔

خاور مانیکا نے 2017 میں طلاقِ ثلاثہ دے دیدی تھی، بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں 14 نومبر 2017 کا طلاق نامہ من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا نے مجھے زبانی طلاقِ ثلاثہ اپریل 2017 میں دی جس کے بعد اپریل سے اگست 2017 تک میں نے اپنی عدت کا دورانیہ مکمل کیا۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ اگست 2017 میں لاہور اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی جس کے بعد یکم جنوری 2018 کو بانی پی ٹی آئی سے ایک ہی نکاح ہوا۔

بشریٰ بی بی نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے جب بھی ملاقات ہوئی بیٹے، خاور مانیکا یا کسی فیملی ممبر کی موجودگی میں ہوئی ہے، بیٹوں سے مشورے کے بعد عمران خان کے ساتھ نکاح کیا جس کا اعلان ایک ماہ بعد فروری 2018 میں کردیا، خاور مانیکا نے اس وقت انٹرویو میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی ایک پاک دامن عورت ہے۔

کارکن 8 فروری کو آزادی کی جنگ کے لیے باہر نکلیں، عمران خان کا پیغام

سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کارکنوں کے لیے عمران خان کا پیغام ہے کہ وہ بھروسا کریں اور 8 فروری کو آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے باہر نکلیں، الیکشن کے دن امیدوار فارم 33 لیے بغیر پولنگ اسٹیشن سے باہر نہ جائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک بے بنیاد اسکینڈل کیس اپنے اختتام کو پہنچا ہے، ہمیں گواہوں پر جرح اور ثبوت دینے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟