پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے 7 اضلاع میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کل 5 ہزار 336 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، کراچی کے تمام اضلاع کے پولنگ اسٹیشنز کو نارمل، حساس اور انتہائی حساس کی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کراچی شرقی واحد ضلع ہے جہاں 128 پولنگ اسٹیشنز نارمل ہیں۔ ضلع ملیر میں 383 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 179 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
Related Posts
ضلع کورنگی کے 170 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 582 انتہائی حساس قرار دیے گئے۔ کراچی شرقی میں 311 پولنگ اسٹیشنز کو حساس، 471 کو انتہائی حساس اور صرف 128 کو نارمل قرار دیا گیا۔
کراچی جنوبی کے 306 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 279 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، ضلع کیماڑی کے 345 پولنگ اسٹیشنز حساس اور251 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔
کراچی وسطی کے 655 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 600 انتہائی حساس جبکہ کراچی غربی کے تمام 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس نے عام انتخابات کے موقع پر کراچی میں مشترکہ فلیگ مارچ اوراسنیپ چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کراچی میں 600 پولیس اہلکاروں پر مشتمل اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔