عدت میں نکاح کا کیس ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا، ڈیل کی نہ کروں گا، عمران خان

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ معدت میں نکاح کا کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا مگر میں نے کوئی ڈیل کی نہ کروں گا۔

اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کے کیس میں فیصلہ سنائے جانے کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں عمران خان نے کہاکہ مر جاؤں گا مگر ڈیل نہیں کروں گا، مجھے توشہ خانہ میں بھی وہ سزا سنائی گئی جو کسی کو بھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ مجھ پر 200 کیسز بنائے گئے ہیں، آج تک پاکستان میں اتنے کیسز کسی کے خلاف نہیں بنے۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، جے آئی ٹی بنی لیکن سب کیسز ختم کردیے گئے۔

عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا جسے ختم کیا گیا، الیکشن آیا تو ہمارے لوگوں کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔

انہوں نے نوازشریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک شخص باہر سے آگیا ہے جو ان کی نوکری کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سول عدالت نے عمران خان بشریٰ بی بی کا عدت میں کیا گیا نکاح غیر شرعی قرار دیتے ہوئے دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان آدھی مدت کے اقتدار کے معاہدے کی حقیقت کیا ہے؟

معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پی ایس ایل کی 3 فرنچائزز کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا، ملتان سلطانز کے مستقبل پر سوالیہ نشان

26 اور 27 نومبر کو 2 روزہ تعطیل، سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے

کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک