غیرشرعی نکاح کیس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی نے کِس ردعمل کا اظہار کیا؟

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں ہے اور سب واضح ہے۔

آج اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت کے دوران نکاح کے مقدمے میں 7،7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بشریٰ بی بی نے کہاکہ یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے اور فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے رب نے قرآنِ پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے خاور مانیکا سے طلاق لینے کے بعد عمران خان سے شادی کی تھی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے عدت کے دوران ہی نکاح کیا جبکہ بعد میں ایک بار پھر نکاح کیا گیا۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی اپنی سابقہ اہلیہ اور عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کا عالمی ثقافتی ورثہ کے دن پر پیغام، قومی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

مچھر دانی میں ڈیوٹی، سیکیورٹی گارڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

بھارتی آئل ریفائنریز کی جانب سے ایرانی تیل کی ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کرنے کا انکشاف

امریکی جوہری اور خلائی پروگرام سے وابستہ 10 سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکت، ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

ویڈیو

پاکستان کا دنیا کو امن کا واضح پیغام

ایران اور امریکا دونوں پاکستان کی قیادت کے مداح، پاکستانی اس بات پر شاداں

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟