نواز شریف نے شہباز شریف کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ کیوں ادا کیا؟

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گوجرانوالہ میں انتخابی مہم کے جلسے کے دوران اپنے بھائی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا۔

نواز شریف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں جو تعمیر و ترقی ہوئی ہے یہ سب شہباز شریف نے کی مگر وہ کریڈٹ مجھے دیتے ہیں۔

قائد مسلم لیگ ن نے اپنے بھائی شہباز شریف کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیاکہ آپ کام خود کرنے کے باوجود مجھے کریڈٹ دے رہے ہیں۔

اس موقع پر جلسہ عام سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف، چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز شریف، خرم دستگیر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں ملک کے مختلف شہروں میں جلسے کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp