کراچی: الیکشن کمیشن دفتر کے باہر بم دھماکے کا مقدمہ کس کے خلاف درج کیا گیا؟

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر بم دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کے متن کے مطابق جمعہ کی رات 8 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے فٹ پاتھ پر دھماکا ہوا۔ جس کے بعد فوری بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے۔

مقدمے کے متن میں درج ہے کہ دہشتگردی کی نیت سے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ اوراب نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp