انگلینڈ میں 285 سال پرانا لیموں کتنے ڈالرز میں نیلام ہوا؟

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ میں ایک پرانی الماری سے 285 سال پرانا لیموں برآمد ہوا جو 1739 میں ایک شخص نے اپنی کسی دوست کو پیش کیا تھا، اس تاریخی لیموں کو 1780 ڈالر میں نیلام کر دیا گیا ہے۔

شرپ شائر میں بریٹلز آکشنرز نے بتایا کہ ایک خاندان کی جانب سے 19 ویں صدی کی ایک الماری نیلام گھر میں لائی گئی جس کا کہنا تھا کہ یہ الماری ان کے ایک مرحوم چچا کی یاد گار ہے۔

اس دوران ایک دلچسپ بات سامنے آئی کہ اس الماری کی نیلامی کے لیے ایک ماہر تصویر کھینچ رہا تھا کہ اس کی اچانک نظر الماری کے ایک دراز کے پچھلے حصے پر پڑی، جب اس نے دیکھا تو یہ ایک بڑے سائز کا لیموں تھا۔

اس لیموں پر یہ پیغام لکھا ہوا تھا کہ ’ یہ لیموں مسٹر پی لو فرنچنی نے 4 نومبر 1739 کو مس ای بیکسٹر کو بطور تحفہ میں دیا۔

جب اس لیموں پر لکھی تاریخ کا جائزہ لیا گیا تو یہ 285 سال پرانا نکلا، اس میں جو  بات مزید حیران کر دینے والی تھی کہ تقریباً 3 صدیوں کے قریب پہنچنے والا یہ لیموں ابھی تک خراب نہیں ہوا اور یہ اپنی اصل حالت میں موجود تھا۔

نیلام گھر کے حکام نے اس لیموں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے نیلامی کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا تو حکام یہ جان کر اور بھی حیران رہ گئے کہ اس لیموں کی آخری بولی 1 ہزار 780 ڈالر یعنی پاکستان روپوں میں 5 لاکھ ایک ہزار 960 روپے پر ختم ہوئی۔

جب کہ اس لیموں کے ساتھ لائی جانے والی الماری محض 40 ڈالر یعنی پاکستان 11 ہزار 280 روپوں میں فروخت ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ