نگراں حکومت آئینی و قانونی حکومت ہے، مرتضیٰ سولنگی

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت آئینی و قانونی حکومت ہے۔ پاکستان کے آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، منتخب نمائندے انتخابات کے نتیجے میں آتے ہیں۔

لاہور میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام الیکشن 2024 کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ تمام قیاس آرائیوں کے باوجود ہم اپنے مؤقف پر قائم رہے، جس حالت میں ملک ملا تھا، اس سے بہتر حالت میں منتخب حکومت کو دے کر جائیں گےْ

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر شہری حقوق حاصل ہیں، پاکستان اسی وقت مضبوط ہوگا جب ہم اقلیتوں کو برابر شہری حقوق دیں، ہماری بڑی کامیابیوں میں اقلیتوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے نظام میں اقلیتی برادری فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ امید ہے آئندہ حکومت ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ دے گی۔ معاشی سلامتی اور طاقت کے بغیر کوئی ملک مضبوط نہیں ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp