کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کی این او سی میں توسیع دینے سے انکار

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی ٹی20 لیگز کے لیے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع کے مطالبے پر صاف انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے بورڈ سے انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کے این و سی میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم بورڈ نے جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو توسیع دینے سے انکار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع نہ کیے جانے پر کئی کرکٹرز ناراض ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے جو کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں انہیں بھی واپس بلالیا گیا ہے۔

واضح رہے کھلاڑیوں نے پی سی بی کے جانبدارانہ رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے ہے، بیرون ملک لیگز میں اس وقت تک آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو 13 فروری تک این او سی دیا گیا ہے اور ایک کھلاڑی ایسا بھی ہے جس کو 16 فروری تک این او سی ملا ہوا ہے، پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے۔ جن کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے کم از کم ان کو تو مزید کھیلنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp