بشریٰ بی بی کے داماد کو نون لیگ کا انکار، سابق خاوند خاور مانیکا کے بھائیوں کو ٹکٹ جاری کر دیے

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن میں جہاں کوئی بھائی کسی جماعت سے اور دوسرا کسی اور جماعت کا امیدوار ہے وہیں عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کا داماد بھی نون لیگ کی ٹکٹ کی امیدیں لے کر 2 سال سے الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں مصروف رہا لیکن عین وقت پر مسلم لیگ نون نے انہیں ٹکٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکپتن کے حلقہ 139 میں حیات مانیکا جو بشریٰ بی بی کے داماد ہیں نے پنجاب اسمبلی کی سیٹ کے لیے نون لیگ کے پلیٹ فارم سے اپنی کمپین شروع کر رکھی تھی۔ ان کے والد عطا محمد مانیکا جو سابق صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں نے بھی بیٹے کی ٹکٹ کے حصول کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکامی مقدر ٹھہری۔ اس پر دلبرداشتہ حیات مانیکا نے نون لیگ سے لا تعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

دوسر ی جانب مسلم لیگ نون نے اس حلقہ سے بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی فاروق مانیکا کو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ تھما دی ہے۔ جبکہ ا ن کے دوسرے بھائی احمد رضا مانیکا پاکپتن کے قومی اسمبلی کے حلقہ 193 سے نون لیگ کے امیدوار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل