عمران خان اور میرا نکاح 2 بار ہوا، ریحام خان کا انکشاف

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اور عمران خان کا نکاح 2 مرتبہ ہوا تھا، پہلا نکاح خفیہ رکھا گیا، پھر دنیا کو دکھانے کے لیے دوسرا نکاح ہوا۔

ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ ’عمران خان کا جھوٹ متعدد بار پکڑا گیا، صادق و امین ہونے کے لیے معیار یہ ہے کہ کوئی کتنا جھوٹ بول رہا اور کتنا سچ، صادق کا مطلب سچا اور امین کا مطلب امانت رکھنے والا ہے۔‘

ریحام خان نے کہا کہ ان کا عمران خان سے نکاح 19 اکتوبر 2014 کو ہوا، لیکن عمران خان نے اس نکاح کو خفیہ رکھا۔ مطلب نکاح سے متعلق مبالغہ آرائی کی۔ نکاح کے حوالے سے مبالغہ آرائی کیسے ہوسکتی ہے، اس نکاح کی صرف میں ہی فریق نہیں ہوں، اللہ کو حاضر ناظر رکھ کر مولوی صاحب کو بھی بتانا ہوگا کہ سچ کیا ہے، نکاح کے گواہ بھی تھے، وہ بھی بتا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ اور پورے اسلام آباد کو ہمارے نکاح کا پتہ تھا۔ نکاح 31 اکتوبر 2014 کو ہوا اور اس کا اعلان 8 جنوری 2015 کو ہوا۔ ریحام خان سے جب پوچھا گیا کہ یہ نکاح چھپانے کی کیا وجہ تھی؟ ان کا کہنا تھا ’ مجھے نہیں معلوم کہ کیا وجہ تھی‘۔

’دوبارہ نکاح کے حوالے سے مجھے ایک دن پہلے بتایا گیا، کیوں کہ ہر ہفتے کہا جارہا تھا کہ اس ہفتے ہم نکاح کا اعلان کریں گے، اگلے ہفتے کرتے کرتے ایک مذاق ہی بن گیا تھا۔‘

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیرشرعی نکاح کیس میں 7,7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ دونوں کو 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!