انوارالحق کاکڑ وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہونے کے بعد کیا کریں گے؟

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد کچھ وقت کے لیے آرام کروں گا اور پھر اس کے بعد سیاست میں ہی رہوں گا کیونکہ جو ایک بار سیاست میں آ جائے وہ اس کو ترک نہیں کر سکتا۔

نگراں وزیراعظم انورالحق کاکڑ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔

نگراں وزیراعظم نے کہاکہ ابھی یہ واضح نہیں کہ میں کس جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست کروں گا یہ وقت دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

انوارالحق کاکڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں ان کا بیانیہ غلط ثابت ہوا اور اب ملک میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے اپنے دور میں معیشت کو درست سمت پر گامزن کیا، ابھی اس پوزیشن میں آ چکے ہیں کہ شرح سود کو کم کیا جائے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کرنے کے بعد نئی کابینہ کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس رکھیں گے جس میں انہیں اپنے دور میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور یہ ایک نئی روایت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp