نگراں وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کردار کی ضرورت پر زور

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظرکو اجاگر کرتے ہوئے امت مسلمہ کو درپیش اسلاموفوبیا جیسے پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے بالخصوص او آئی سی کے ذریعے قریبی اور اجتماعی طور پر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) خطے کے مسلم ممالک کے سفیروں سے ظہرانہ پرملاقات کی۔

ملاقات میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، عراق، اردن، کویت، لبنان، لیبیا، مراکش، عمان، فلسطین اور شام یمن کے سفرا موجود تھے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں وزیر خارجہ، وزیر اعظم کے سیکریٹری اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے مسلم دنیا بالخصوص مینا خطے کے ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ افہام و تفہیم، دوطرفہ اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم نے متعدد امور بالخصوص مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور مسلم دنیا کو درپیش دیگر چیلنجز جیسے اسلامو فوبیا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے امت مسلمہ کو ان پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے بالخصوص او آئی سی کے ذریعے قریبی اور اجتماعی طور پر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد اور ان کے متعلقہ دارالحکومتوں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کی کوششوں پر سفیروں کی تعریف کی۔

سفیروں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا جس نے مسلم دنیا میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی ویزا اب مزید مہنگا اور سخت؟ 20 ہزار ڈالرتک بانڈ کی شرط نافذ

سری لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کے 2 نئے اسٹار کرکٹرز کی انٹری، شاہین آفریدی دستبردار

محسن نقوی کے خیالات سے بڑی حد تک اتفاق، اصلاحات کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا مشورہ

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کا بڑا اعلان، جیو نیوز سے علیحدگی، مداحوں کے لیے جذباتی پیغام

ویڈیو

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

فواد خان، راحت فتح علی اور بلال مقصود دوبارہ ایک ساتھ، ’ پاکستان آئیڈل ‘ کی شاندار واپسی

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟