ایل او سی کا دورہ: پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا ہے، جبکہ سپہ سالار اس موقع پر ساریان سیکٹر میں ایل او سی پر بھی گئے اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری مہارت رکھتی ہے اور موثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد میں یادگار شہدا پر بھی حاضری دی او شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ آزادکشمیر کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق بھی موجود تھے۔

ایل او سی کے دورے پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کی ہے۔

قبل ازیں مظفرآباد آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟