الیکشن 2024: کراچی میں طیاروں کے ذریعے فضا سے انتخابی پمفلٹ گرانے کا مقابلہ

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے امیدوار خالد مقبول صدیقی کے حلقے میں طیاروں کے ذریعے پمفلٹ گرائے جائیں گے، خالد مقبول صدیقی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 سے لڑ رہے ہیں۔ مہم کے لیے نجی ایوی ایشن کمپنی آج 3 خصوصی پروازیں چلائے گی۔ نوابشاہ میں بھی طیاروں کے ذریعے فضا سے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔

الیکشن 2024 کے لیے آج ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے لیے فضائی انتخابی مہم کے لیے طیاروں سے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔ فضا سے طیاروں کے ذریعے پہلی بار انتخابی مہم چلانے کے لیے امیدواروں کے درمیان مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کے حلقے این اے 240 میں انتخابی مہم کے لیے طیاروں سے پمفلٹ گرائے گئے تھے۔ نجی ایوی ایشن کمپنی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طیاروں کے ذریعے مہم کے لیے خصوصی پروازوں کی اجازت دے رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp