عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے چاق چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہالپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے۔
فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد عام انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔
فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تھرڈ ٹیئر پر سیکورٹی کے لئے تعینات ہوں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے۔
پولنگ کے دوران پولیس فرسٹ ٹیئر جبکہ سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکورٹی مُہیا کریں گی۔