پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک نتائج نہ دکھائے جائیں، الیکشن کمیشن

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ 6 فروری کی رات 12 بجے کے بعد جلسے جلوس، کارنر میٹنگ یا کسی بھی قسم کی سرگرمی جو الیکشن مہم کے زمرے میں آتی ہو نہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق آج 6 فروری کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے ، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سر گرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی مہم ، اشتہارات و دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پرپابندی ہے جس سے کسی خاص سیاسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، اس کے علاوہ انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہو گی۔

میڈیا کو ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد پولنگ رزلٹ کی نشریات شروع کر سکتا ہے جس میں یہ واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر ز پولنگ اسٹیشنوں کا پراگریسو رزلٹ اور مکمل غیر حتمی رزلٹ جاری کریں گے،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کرے، خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟