پہلی بار عمرہ کرنے کی سعادت کیسے نصیب ہوئی؟ ڈاکٹر شائستہ لودھی کے حیران کن لیکن ایمان افروز انکشافات

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اینکر شائستہ لودھی نے اپنے پہلے عمرے کے سفر کے تجربات سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور بتایا کہ ان کا پہلی بار عمرہ پر جانا ایک معجزہ تھا۔

شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ عمرے پر جانے کے لیے انہوں نے کوئی باقاعدہ پلاننگ نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن وہ گھر جارہی تھیں کہ راستے میں ان کے ایک جاننے والے (حاجی صاحب) کی کال آئی جنہوں نے انہیں اپنے آفس آنے کا کہا۔

انہوں نے کہا، ’حاجی صاحب نے مجھے بتایا کہ ان کے پاس میری ایک امانت ہے، پھر انہوں نے مجھے وہ کپڑا دیا جس سے خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا تھا، تھوڑی دیر بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ عمرے پر جائیں گی؟‘

شائستہ لودھی نے بتایا کہ انہوں نے فوراً ہاں میں جواب دیا جس کے بعد حاجی صاحب نے ان سے پاسپورٹس بھجوانے کا کہا۔ شائستہ نے کہا کہ انہوں نے گھر جاتے ہی اپنے بچوں اور والدین کے پاسپورٹس انہیں بھجوا دیے۔

انہوں نے بتایا کہ شام کو حاجی صاحب نے فون پر بتایا کہ ویزا لگ گیا ہے اور اس کے 2 دن بعد وہ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کے لیے روانہ ہو گئیں۔

Related Posts

شائستہ لودھی نے بتایا کہ عمرے سے واپسی پر وہ اپنے عزیز و اقارب کے لیے کچھ نہ کچھ لے کر آئیں۔ جب وہ ایئر پورٹ پر پہنچی تو انہیں خیال آیا کہ انہوں نے اپنے لیے تو کچھ بھی نہیں لیا۔

انہوں نے کہا، ’جب میں گھر پہنچی تو حاجی صاحب کا فون آیا کہ ان کے پاس میرے لیے ایک تحفہ رکھا ہے۔ جب میں ان کے پاس گئی تو انہوں نے غلاف کعبہ کے دھاگوں سے بنی تسبیح میرے حوالے کر دی۔‘

شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کس کس ذرائع سے نوازتا ہے اس کا آپ کو پتہ نہیں ہوتا، جو بھی ہوتا ہے اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔  شائستہ نے بتایا کہ یہ ایک بابرکت سفر تھا جس نے ان کے ایمان کو مضبوط کیا، وہ اس سفر کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل