فیملی وی لاگنگ نے نوجوان جوڑے نمرہ و اسد کا سکون کیسے تباہ کیا؟

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیملی وی لاگنگ پاکستان میں ایک بہت بڑا رجحان بن چکی ہے اور یہاں کے بہت سے معروف و غیر معروف یو ٹیوبرز روزانہ کی بنیاد پر اپنی روزمرہ زندگی معمولات اور خاص و عام باتیں اپنے وی لاگز کے ذریعے شیئر کرتے ہیں جس سے بلاشبہ انہیں خاصی حد تک مالی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

اسد اور نمرہ ایک ایسا جوڑا ہے جس نے 18 برس کی عمر میں شادی کی اور اس وجہ سے بیحد مشہور ہوا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پروفائلز بھی بنائے اور وی لاگنگ شروع کیا جس کے بعد لوگوں نے ان کی فیملی وی لاگنگ روزانہ باقائدگی کے ساتھ دیکھنی شروع کردی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے

لیکن پھر اچانک اسد پرویز نے سب کو یہ کہہ کر چونکا دیا کہ وہ مذہبی احکامات کے پیش نظر اب اپنی فیملی کی ویڈیوز بناکر انہیں شیئر نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کر رہے تھے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے پھر بھی انہوں نے وہ سلسلہ جاری رکھا تھا لیکن پھر انہوں نے حتمی فیصلہ کرلیا کہ اب وہ اپنے اہل خانہ کے وی لاگز بناکر عوام الناس میں ان کی نمائش بند کردیں گے۔

اسد نے یہ بھی بتایا کہ نمرہ کو سوشل میڈیا پر رہنے میں کبھی دلچسپی تھی بھی نہیں لہٰذا وہ تو اس فیصلے سے خوش ہی ہیں۔

انہوں نے اس بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح ان کے فیملی وی لاگنگ کے شوق نے ان میں شدید عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا کیوں کہ ایک جوڑے کے طور پر کیسے عدم تحفظ کا انتظام کیا کیوں کہ لاکھوں افراد انہں فالو کررہے تھے اور ان کے وی لاگز باقائدگی سے دیکھتے تھے۔ بات یہیں تک نہیں تھی بلکہ دونوں کو مخالف جنس کی جانب سے پرسنل پیغامات بھی موصول ہوتے۔

اسد نے انکشاف کیا کہ ان دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے دونوں فونز پر تھے اور کوئی میسج خواہ وہ ایک کے لیے ہو یا دوسرے کے دونوں میں سے کسی سے چھپا نہیں ہوتا تھا۔

انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ مالی طور پر خود مختار ہوں لیکن اس کے کئی طریقے ہیں نہ کہ صرف وی لاگنگ۔ انہوں نے کہا کہ وی لاگنگ واحد راستہ نہیں ہے اور آئی ٹی نے اب لوگوں کو بہت سے متبادل طریقے فراہم کردیے ہیں کہ جن کی مدد سے پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی