کیا پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے والی ہے؟

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد میں صرف ایک دن باقی ہے، اس دوران مختلف حلقوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ الیکشن کے دن ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ تاہم وی نیوز نے اس حوالے سے نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے دن انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ الیکشن کے دن پولنگ اور دیگر عوامل کے دوران انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، سیکیورٹی صورت حال قابو میں ہے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسی جگہ موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، البتہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبے کی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پرغور کیا جائے گا۔

نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کرنا حکومت کا فرض ہے، تمام تر قیاس آرائیوں کے باوجود 8 فروری کو انتخابات ہورہے ہیں۔ 12 کروڑ سے زائد پاکستانی 8 فروری کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سب کے لیے پیغام ہے کہ سندھ میں مسلح افواج، سول آرمڈفورسز اور پولیس کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp