چار گھنٹے تک گاڑی چلتی رہی، ڈرائیور سوتا رہا

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی میں ٹریفک پولیس کے اہلکار اس وقت مشکل میں پڑ گئے جب انہوں ایک ایسی گاڑی کو کھلی سڑک پر تیز رفتاری سے دوڑتے ہوئے دیکھا جس کا ڈرائیور گہری نیند کے مزے لے رہا تھا۔

ڈرائیور کی مدد کے بغیر یہ گاڑی ایک مرکزی شاہراہ پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی تھی۔ پولیس اس گاڑی کا لگ بھگ 15 منٹ تک تعاقب کرتی رہی۔

یہ گاڑی خودکار نظام کے تحت بیمبرگ کی ایک سڑک پر چار گھنٹے سے چل رہی تھی۔

جب پولیس کو پتا چلا کہ اس کا ڈرائیور سو رہا ہے اور اسے اپنے گردوپیش کا کچھ بھی علم نہیں تو انہوں نے فلیش لائٹیں مارنا اور خطرے کا سائرن بجانا شروع کر دیا۔

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے تیز رفتار لین پر گاڑی کو ڈالا اور اسے ’سیلف ڈرائیونگ موڈ‘ پر سیٹ کر دیا اور پھر وہ ڈرائیونگ سیٹ پر ہی سو گیا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق مطابق یہ گاڑی ’ٹیسلا ماڈل 3‘ تھی جو بغیر ڈرائیور کے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پولیس نے اس کے 45 سالہ ڈرائیور کو سوتے ہوئے دیکھا تو اس کا پیچھا شروع کر دیا۔

بتایا گیا کہ سائرن کے مسلسل بجنے کے بعد اس شخص کی آنکھ کھلی۔ بعض مقامی اخبارات نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ شخص سفر سے قبل نشہ آور اشیاء لینے کا عادی ہے۔

حکام نے بتایا ہے وہ شخص سویا ہوا تھا، اس کی آنکھیں مکمل طور پر بند تھیں جبکہ ہاتھ سٹیئرنگ سے کافی دور تھے۔ جس سے یہ شک پیدا ہوا کہ وہ گاڑی کو آٹو میٹنگ موڈ پر کر کے سو گیا ہے۔

بیمبرگ کی پبلک پراسکیوشن نے ڈرائیور کے خلاف سڑک پر خطرے کے سبب بننے کا مقدمہ درج کیا ہے اور اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی