دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، ٹوکیو سے آنے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز بھارتی ایئرپورٹ پر اتری

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹوکیو سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی فلائٹ EK-313 دبئی ایئرپورٹ کے ایئر اسپیس بند ہونے پر متبادل ایئرپورٹ پر اتار دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مزید 3 جہاز نشانہ بن گئے، ایران کے دبئی ایئرپورٹ کے قریب بھی ڈرون حملے

پرواز صبح 07:07 بجے لینڈ ہوا، جہاں موجود 113 مسافروں کو ہوٹل میں قیام فراہم کیا گیا، بعد ازاں، تمام مسافروں کے ساتھ طیارہ مقامی وقت 05:35 پر دوبئی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث حفاظتی وجوہات کے پیش نظر ایئر اسپیس عارضی طور پر بند کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ زیادہ مسافروں کی گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ کیسے بنے گا؟

ایمریٹس نے بتایا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور دبئی روانگی کے بعد فلائٹ معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہوائی سفر سے قبل موجودہ کشیدہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp