روسی اور بیلاروسی فوجی افسران پر پابندیاں؟ یورپی یونین نے بڑا فیصلہ کرلیا

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین نے کچھ روسی اور بیلاروسی فوجی افسران پر پابندیاں عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورپی یونین کا درجن بھر بیلاروسی اور روسی فوجی افسران کو بلیک لسٹ کرنے کا ارادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افسران کو ممنوعہ اسلحے کے پرزوں کے حصول میں مدد کرنے والی غیر یورپی متعدد کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے، تاہم یورپی کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ نئی بلیک لسٹ میں روسی دھاتوں یا مائع گیس پر کوئی پابندی شامل نہیں اور نا ہی اس میں ملک کی جوہری صنعت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ امان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ پابندیاں 24 فروری کو عائد کیے جانے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp