یورپی یونین کا ٹک ٹاک کو غزہ پر حملوں سے متعلق مواد ہٹانے کے لیے الٹی میٹم

جمعہ 13 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین نے سماجی رابطے کی ایپ ’ٹک ٹاک‘ کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملوں سے متعلق اپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات، خبروں اور ویڈیوز کو روکنے کے لیے کارروائی کرے اور یورپی یونین کو اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی فوری تفصیلات فراہم کرے۔

یورپی یونین کے سوشل میڈیا سے متعلق سربراہ تھیری بریٹن نے ’ٹک ٹاک‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شوزی چیو کو ایک خط کے ذریعے متنبع کیا ہے اور 24 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔

انھوں نے شوزی چیو کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یورپی یونین کے پاس ایسے شوائد ہیں کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد یورپی یونین میں غیر قانونی مواد اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے ان کے پلیٹ فارم’ ٹک ٹاک‘ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یورپی یونین کے سوشل میڈیا سے متعلق سربراہ نے کہا کہ ای یو ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) میں مواد کے اعتدال سے متعلق قواعد واضح ہیں اور انہوں نے اپنے خط میں کچھ ذمہ داریوں کی وضاحت بھی کی ہے۔

حال ہی میں نافذ کردہ ڈی ایس اے کے تحت بڑے آن لائن پلیٹ فارمز کو یورپی یونین کے قواعد پر نہ اترنے والے مواد کو ہٹانے اور صارفین کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کے سوشل میڈیا سے متعلق کمشنر نے ایکس کے مالک ایلون مسک اور میٹا پلیٹ فارمز کے مارک زکربرگ کو بھی رواں ہفتے کے اوائل میں خطوط لکھے تھے۔

جس کے جواب میں ایکس کی چیف ایگزیکٹیو لنڈا یاکارینو نے کہا کہ ایکس نے اسرائیل پر حملے کے بعد سے حماس سے وابستہ سینکڑوں اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے اور ہزاروں مواد کو ہٹانے یا لیبل لگانے کے لیے کارروائی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘