دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر پر قابو کرنے کے لیے بلوچستان پولیس اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔

 ترجمان بلوچستان پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے بلوچستان پولیس تمام اداروں سے رابطے میں ہے اور جوائنٹ آپریشنز کیے جارہے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر مزید سیکیورٹی تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہے اور پولنگ عملے کو بحفاظت منزل تک پہنچانے کے لیے بھی خصوصی پلان تشکیل دیا جاچکا ہے۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس اپنی تما م توانائیاں صرف کر کے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو ہر صورت یقینی اور پرامن بنائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات کسے باوجود بلوچستان پولیس کے جوان پر امن شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بلوچستان میں 2 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 29 افراد کے جاں بحق جبکہ 40 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ضلع پشین میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد بحق اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp