لاہور میں کل کتنے حلقے اور کتنے ووٹرز ہیں؟

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر1079 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے اپنے پسندیدہ نمائندے چننے کے لیے 68 لاکھ 58 ہزار 95 افراد کو حق رائے دہی حاصل ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 14 قومی اسمبلی کی نشستوں پر 266 امیدوار جبکہ 30 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 813 امیدوار میدان میں ہیں۔

سب سے زیادہ امیدوار کس قومی حلقے میں؟

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں سب سے  زیادہ 27 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ سب سے کم امیدوار این اے 118 میں ہیں جن کی تعداد 18 ہے۔

کم امیدواروں والا صوبائی حلقہ

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 میں سب سے زیادہ 46 امیدوار جبکہ پی پی 150 میں سب سے کم 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ووٹرز میں مرد و خواتین کا تناسب

لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر  68 لاکھ 58ہزار 95 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 36 لاکھ 36 ہزار 253 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 21ہزار 842 ہے۔

لاہور میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد

عام انتخابات کے دوران لاہور میں 4 ہزار354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مردوں کے 1539، خواتین کے 1499 جبکہ 1316 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا قومی حلقہ

لاہور میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے  118 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہے۔ این اے 118 میں کل 7 لاکھ 35ہزار 251 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

حلقہ این اے 124 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا  حلقہ ہوگا۔ این اے 124 میں کل 3 لاکھ 10 ہزار 116 ووٹرز ہیں۔

سب سے رجسٹرڈ ووٹرز والا صوبائی حلقہ

پی پی 147 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہوگا جہاں 3 لاکھ 68 ہزار998 رجسڑڈ ووٹرز ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی میں پی پی 167 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1لاکھ 36 ہزار 963 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp