ملک میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات میں 4 سابق وزرائے اعظم، ایک صدر سمیت اہم شخصیات اور پارٹی سربراہان حصہ لے رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف لاہور، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور، لاڑکانہ اور شہداد کوٹ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان اور پشین سے امیدوار ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر I سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے امیدوار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 لاہور اور این اے 132 قصور سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی این اے 148 ملتان سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 شہید بے نظیر آباد سے امیدوار ہیں۔
سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 گوجر خان سے امیدوار ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان این اے 117 لاہور جبکہ چیئرمین جہانگیر خان ترین این اے 149 ملتان اور این اے 154 لودھراں سے امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں
مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صدر الدین شاہ راشدی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 203 خیرپور، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد این اے 56، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک این اے 33 نوشہرہ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ این اے 24 چارسدہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر این اے 19 صوابی، مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق این اے 163 بہاولنگر، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی این اے 253 اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان این اے 25 چارسدہ II سے امیدوار ہیں۔
دیگر اہم امیدواروں میں گوہر علی خان این اے 10 بونیر، سابق گورنر و وزیراعلیٰ کے پی کے سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ آباد، مسلم لیگ (ن) کے پی کے صدر امیر مقام این اے 2 سوات اور این اے 11 شانگلہ، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان این اے 53 اور این اے 54 راولپنڈی، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین این اے 64 گجرات، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی این اے 248 کراچی سینٹرل، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر جان مینگل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار، 261 سہراب اور این اے 264 کوئٹہ سے امیدوار ہیں۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی این اے 263 کوئٹہ اور این اے 266 چمن سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ این اے۔128 لاہور، سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف این اے 71 سیالکوٹ، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب این اے 119 لاہور، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن این اے 246 اور این اے۔250 کراچی اور تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی این اے 50 اٹک سے امیدوار ہیں۔