الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی اشتہارات، بیانات و متن کے مسلسل چلائے جانے کا نوٹس لے لیا۔
کمیشن نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو سختی سے ہدایت کی ہے وہ ایسے تمام چینلز کا محاسبہ کرے اور الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 اور کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کی پابندی کو یقینی بنائے۔
الیکشن کمیشن نے پیمرا کو یاد دہانی کرائی ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 اور کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کے تحت 6 فروری کی شب 12 بجے کے بعد الیکشن مہم ، اشتہارات ودیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے لہٰذا اس کی خلاف ورزی کے مرتکب الیکٹرانک میڈیا چینلز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔