چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ ووٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
بدھ کو جاری ایک خصوصی بیان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز سے ٹیلیفون پر بات کی اورانہیں ہدایت کی کہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور جلد از جلد تعیناتی کو مکمل کیا جائے تاکہ ووٹرز کو مکمل سیکیورٹی فراہم اور تمام ڈی آر اوز اور آراوز کے دفاتر کو بھی محفوظ بنایا جا سکے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے دہشت گردی کے 2 افسوسناک واقعات پر دکھ کا اظہار بھی کیا اور مزید ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ہدایات جاری کیں اور یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن ہر قسم کی معاونت کرے گا۔